محبت اور اتفاق پیدا کرنے کا عمل
اگر آپ کسی کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں خواہ وہ آپ کا محبوب ہے یا پھر آپ کا شوہر ہے یا کوئی بھی رشتہ ہے تو آج جو عمل آپ کو بتانے والے ہیں اس کو خلوصِ دل سے عمل میں لائیں انشاء اللہ تعالیٰ جس کے بھی دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہونگے اس کے دل میں آپ کیلئے محبت پیدا ہو جائے گی ۔
عمل کرنے سے پہلے ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمارے جتنے بھی وظائف و اعمال ہیں یہ الحمداللہ قرآن و سُنت کی روشنی میں ہیں اور ان کو صرف اپنے جائز مقاصد کیلئے ہی استعمال کریں کسی کو بھی ناجائز مقصد کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے باقی اگر آپ اپنے جائز مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے وظائف و اعمال کی عام اجازت ہے ۔
آج کا جو ہمارا عمل ہے اس کو بیوی اپنے شوہر کے دل میں اپنی محبت پیدا کرنے کیلئے بھی کرسکتی ہے یا پھر شوہر اپنی بیوی کے دل میں محبت پیدا کرنے کیلئے بھی کرسکتا ہے ۔

اس کے علاوہ اگر کسی گھر میں نا اتفاقی ہو ہر وقت لڑائی جھگڑے یا پریشانی کا ماحول بنا رہتا ہو تو ایسی صورت میں گھر میں اتفاق کیلئے بھی اس عمل کو کرسکتے ہیں ۔
آپ نے باوضو ہو کر نیچے دی گئی آیت کو روزانہ 11 مرتبہ پڑھنا ہے اور اس کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں انشاء اللہ و تعالیٰ آپ کے گھر سے نا اتفاقی ختم ہو جائے گی اور اگر میاں اپنی بیوی کیلئے یہ عمل کر رہا ہے تو آپ کی بیوی کے دل میں آپ کیلئے محبت پیدا ہوگی اور اگر بیوی اپنے شوہر کیلئے یہ عمل کر رہی ہے تو آپ کے شوہر کے دل میں آپ کیلئے محبت پیدا ہوجائے گی ۔
وَ اَلَّفَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْؕ-لَوْ اَنْفَقْتَ مَا فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًا مَّاۤ اَلَّفْتَ بَیْنَ قُلُوْبِهِمْ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ اَلَّفَ بَیْنَهُمْؕ-اِنَّهٗ عَزِیْزٌ حَكِیْمٌ
اور اس نے مسلمانوں کے دلوں میں الفت پیدا کردی۔ اگر تم زمین میں جو کچھ ہے سب خرچ کردیتے تب بھی ان کے دلوں میں الفت پیدا نہ کرسکتے تھے لیکن اللہ نے ان کے دلوں کو ملادیا، بیشک وہ غالب حکمت والا ہے۔
محبت اور اتفاق پیدا کرنے کیلئے یہ بڑا ہی مجرب عمل ہے اور الحمداللہ جس کو بھی بتایا گیا ہے اس کے عمل کرنے سے اُن کو بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہوا ہے تو اگر آپ اس عمل کو اپنے جائز مقصد کیلئے کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ہماری طرف سے اجازت ہے
کسی بھی قسم کے روحانی علاج اور مسائل کے حل کیلئے آپ ہماری رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں اس کیلئے آپ ہمارے دیئے گئے وٹس ایپ نمبر 03004888386 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔