Search
Close this search box.

محبت کا وظیفہ ( میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا عمل)

اپنی ضرورت کیلئے اعمال و وظائف اور تعویزات کو استعمال کرنا کوئی شرعاًجرم نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی غلط بات ہے اور یہ تو پھر بھی ایک جائز رشتہ کو مزید مضبوط بنانے کی بات ہورہی ہے اس میں آپ اگر میاں بیوی کے رشتے میں پیار محبت اتفاق پیدا کرنا چاہتے ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ گھر میں خوشگوار پُرسکون ماحول پیدا ہوجائے تو پھر جو عمل آپ کو آج بتانے والے ہیں اس عمل کو ضرور استعمال کریں انشاء اللہ و تعالیٰ میاں بیوی کے درمیان بے پناہ محبت پیدا ہوگی۔

یہ عمل کیوں کرنا چاہیے دیکھیں بہت سے گھروں میں میاں بیوی کے درمیان غلط فہمیوں کی وجہ سے یا پھر حاسدین کے حسد کی وجہ سے ناچاقی پیدا ہوجاتی ہے کبھی میاں بیوی سے سخت ناراض ہوجاتا ہے اور بات طلاق تک جا پہنچتی ہے تو کبھی بیوی اپنے شوہر سے ناراض ہوجاتی ہے اور نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے جب کے ان دونوں پر خود کا کنٹرول نہیں ہوتا اس کے پیچھے ان میں پیدا ہونے والی غلط فہمیاں ہوسکتی ہیں یا پھر کچھ رشتہ داروں کی جلن کی وجہ ہوسکتی ہے یہاں تک کہ رشتہ داروں میں کچھ ایسے منافقین بھی ہوتے ہیں جوکہ میاں بیوی کو الگ کروانے کیلئے کالے جاود ٹونے تعویزات بھی کرواتے ہیں کہ یہ میاں بیوی آپس میں لڑ جھگڑ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائیں ۔ اگر آپ لوگوں میں بھی یہ نوبت آگئی ہے کہ ایک دوسرے کو چھوڑنے پر آگئے ہیں تو ایسی صورت میں ایک بار اپنی کسی روحانی عامل سے تشخیص ضرور کروا لیں کیونکہ ہوسکتا ہے آپ پر کسی نے جادو کروایا ہو جس کی وجہ سے آپ اپنا گھر برباد کرنے پر اُتر آئے ہیں ۔

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنے کا عمل

اگر میاں چاہیے تو وہ یہ عمل اپنی بیوی کیلئے کرسکتا ہے اور اگر بیوی چاہیے تو وہ یہ عمل اپنے شوہر کیلئے کرسکتی ہے ہماری طرف سے آپ لوگوں کو عام اجازت ہے لیکن صرف اپنے جائز مقصد کیلئے ناجائر مقصد کو حاصل کرنے یا کسی کو بلاوجہ تنگی اور دُکھ پہنچانے کی نیت سے آپ اس عمل کو ہرگز نہیں کرسکتے اور اگر آپ نے ایسا کیا تو اس کے نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *